ہدایتکار سید نور بھی سینماگھر والوں سے مایوس ہوگئے

Film director,Sayyed noor,City42
کیپشن: Sayyed noor,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عید کی فلموں کو شوز نا دینا تکلیف دہ ہے،ہدایتکار سید نور بھی سینماگھر والوں سے مایوس ہوگئے۔ 

  تفصیلات کے مطابق ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلمساز بڑی محنت سے فلم بناتا ہے جسے سینما والے مایوس کر دیتے ہیں ، مزید سینما بنیں گے تو یہ مسائل ختم ہو جائیں گے ۔

 واضح رہے کہ سید نور کا شمار ان پاکستانی فلم سازوں میں ہوتا ہے جو پاکستانی فلموں کے زوال کے اس دور میں بھی فلمیں بنا رہے ہیں اور ان کی بیشتر فلمیں عوام میں مقبولیت کا درجہ بھی حاصل کر رہی ہیں۔