ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر  مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج 3 بجے ہوگا.

مذاکرات کا پہلا راؤنڈ گزشتہ روز  پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا تھا  جس دوران  حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی، نوید قمر، کشور زہرا شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شامل تھے۔

 پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے پہلے  راؤنڈکو خوشگوارقرار دیا تھا ، مذاکرات کے پہلے راؤنڈ میں حکومتی اور پی ٹی آئی وفد کی ایک نکاتی الیکشن ایجنڈے پر بات چیت ہوئی جب کہ پاکستان   تحریک انصاف نے3 شرائط بھی پیش کی تھیں۔

مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا  تھا  کہ مئی میں قومی اسمبلی اوردونوں صوبائی اسمبلیاں توڑی جائیں،جولائی میں انتخابات کے لیےآئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفےواپس لینے ہوں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ 2 گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کوشش ہے کہ مذاکرات کا عمل پیر سے پہلے مکمل ہو ۔