ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی جانب سے عنقریب لانگ مارچ کی کال دئیے جانے کا امکان۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر ہٹائے جانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نئے آئی جی اسلام آباد کی تلاش میں ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر نئے آئی جی کا اعلان کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ واقعے اور دیگر معاملات پرارکان اسمبلی اور وفاقی کابینہ ارکان نے اسلام آباد پولیس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
یاد رہے کہ احسن یونس کو عمران خان نےبطور آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا۔