پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

School education department,Private schools
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے چار ہزار سے زائد سکولوں کے بچوں کی انرولمنٹ کی تصدیق کا حتمی فیصلہ، جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے سکولوں کے بچوں کی تصدیق کا فیصل کر لیا گیا ۔

پیما اتھارٹی کے زیر انتظام چار ہزار سکول قائم ہیں،ان سکولوں میں تین لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں،سکولوں میں فیک انرولمنٹ کی شکایات کے بعد تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران بچوں کی تصدیق کریں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن ان بچوں کی تصدیق کے لئے میکنزم تشکیل دے گا۔