(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے تین افسران کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ ایک کا تبادلہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طاہر خورشید کے داماد فضل بری چیمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد فضل ربی چیمہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر آصف طفیل کا تبادلہ کر دیا گیا ۔
اے ڈی سی آر ملتان محمد طیب خان کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا، ڈاکٹر آصف طفیل کو سیکرٹری کوآرڈی نیشن ایوان وزیر اعلیٰ لگا دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے2 افسران کو او ایس ڈی بنایا تھا جبکہ ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ کو گریڈ 21 میں ترقی دی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے جی ایم ایڈمن ٹی ڈی سی پی توقیر حیدر کاظمی اور ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی کو او ایس ڈی بنا یا گیا تھا۔