(اکمل سومرو)پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بند کرنے کے احکامات جاری، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عید الفطر تک کالجوں کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو عید الفطر تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس ضمن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کل سے صوبے بھر کے کالجز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں کی بندش کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے: لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظر لاہور سمیت پچیس اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاتھا،کورونا وبامیں خطرناک حد تک اضافے کے باعث نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ ہائرایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز اگلی ہدایات تک بند رکھے جائیں گے۔
تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے سےجاری ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے جان لیوا حملے جاری ہیں، مہلک وائرس نے مزید 49 لاہوریوں کی زندگی کے چراغ گل کر دی ہےاور شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1257 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1261 مریض داخل ہیں جن میں کورونا کے 823 کنفرم اور 438 مشتبہ مریض شامل ہیں ۔