مہوش حیات وفاقی وزیر تعلیم کی شکرگزار، اہم ٹویٹ کردیا

مہوش حیات وفاقی وزیر تعلیم کی شکرگزار، اہم ٹویٹ کردیا
کیپشن: mehwish hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وباٗ کی اس تیسری خطرناک لہر میں امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ بڑی سمجھداری سے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو حکومت کا سمجھدار فیصلہ قرار دے دیا،مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے، پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا،اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔

مزید پڑھئے: مہوش حیات نےشفقت محمود سے کیااپیل کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا،مہوش حیات نے مزید لکھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکارہ مہوش حیات وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹوئٹ کے ذریعے اپیل کی تھی کہ طلبا کو زبردستی امتحانات کے لیے کہنا نامناسب ہے، ادا کا رہ کا کہنا تھا کہ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ بکھرے تعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی،شفقت محمود سے اپیل ہے کہ باقی ممالک کی طرح امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer