(سٹی42) ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹوئٹ کے ذریعے اپیل کی ہے کہ طلبا کو زبردستی امتحانات کے لیے کہنا نامناسب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ کا کہنا ہے کہ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ بکھرے تعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی ۔شفقت محمود سے اپیل ہے کہ باقی ممالک کی طرح امتحانات کو منسوخ کیا جائے ۔
It is wrong that students are being forced to take exams. Not only is it dangerous with the 3rd wave taking hold but is unfair when education has been so disrupted! I humbly request @Shafqat_Mahmood to cancel exams this year as other countries have done.#cancelexamspakistan2021
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 24, 2021
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں زیادہ آبادی والے شہروں کی صورتحال اور کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کرنے پر مشاورت کی گئی۔این سی او سی کے مطابق مکمل لاک ڈائون میں سکولز شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی شامل ہوگی، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز, پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے زریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز, 431 وینٹیلٹر, 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔