(زین مدنی)لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وباٗ کی اس تیسری خطرناک لہر میں امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ بڑی سمجھداری سے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو حکومت کا سمجھدار فیصلہ قرار دے دیا،مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے، پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا،اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔
مزید پڑھئے: مہوش حیات نےشفقت محمود سے کیااپیل کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا،مہوش حیات نے مزید لکھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔
Thank you @Shafqat_Mahmood . So glad that you took notice. Postponing the exams was the sensible decision - education is important but protecting the students in these Covid times was paramount ! #Exams2021
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 27, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ مہوش حیات وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹوئٹ کے ذریعے اپیل کی تھی کہ طلبا کو زبردستی امتحانات کے لیے کہنا نامناسب ہے، ادا کا رہ کا کہنا تھا کہ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ بکھرے تعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی،شفقت محمود سے اپیل ہے کہ باقی ممالک کی طرح امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔
It is wrong that students are being forced to take exams. Not only is it dangerous with the 3rd wave taking hold but is unfair when education has been so disrupted! I humbly request @Shafqat_Mahmood to cancel exams this year as other countries have done.#cancelexamspakistan2021
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 24, 2021