مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
کیپشن: Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سےلاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی سمیت دیگر نیب مقدمات کی سماعت آج نہ ہوسکی۔ 28 اپریل کی پیشی فہرست غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔

دو رکنی بنچ کی سربراہ جسٹس مس عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کےباعث نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں 28 اپریل کو سماعت کے مقرر نیب مقدمات کی پیشی فہر ست جاری نہیں کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی پیشی فہرست ہی جاری نہیں کی گئی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس اب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت مقرر کرے گا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دورکنی بنچ دیگر نیب کیسز کی سماعت 29 اپریل کو کرے گا۔