میرا باپ زندہ ہے:ملزم کے بیٹے نے عدالت میں بھانڈا پھوڑ دیا

court
کیپشن: court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)میرا باپ زندہ ہے ،ملزم کے بیٹے نے عدالت میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ ملزم کے بیٹے کے بیان پر عدالت نے  انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

ٍتفصیلات کے مطابق بنک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں بنک فراڈ کا ایک ایسا کیس زیر سماعت ہے جس میں ملزم فیض کے باپ موسی اور ماں کا کہنا ہے کہ ان کا ملزم بیٹا فیض احمد آفریدی مر گیا ہے ۔ملزم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کراچی کا پیش کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے بیٹے نے عدالت میں انکشاف کردیا کہ اس کا باپ زندہ ہے اور پاکپتن میں ہے  جس پر عدالت نے اے سی پاکپتن کو دس مئی تک انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔
 ملزم فیض احمد آفرید ی کے بیٹےا نوریز  نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ دادا اور دادی جھوٹ بولتے ہیں میرا باپ زندہ ہے۔میرا باپ پاکپتن میں زندہ سلامت گھوم پھر رہا ہے۔عدالت نے ملزم کے بیٹے کے بیان پرا ےسی پاکپتن کو 10مئی کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم  دیا۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔