ڈینگی مچھر:غفلت برتنے والوں کی شامت آ گئی

ڈینگی مچھر:غفلت برتنے والوں کی شامت آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا نوٹس، ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ سکول ، دانش سکول، قائداکیڈمی ،پیف اور پیمہ سکول کے ڈینگی فوکل پرسنز سے ڈینگی تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پرسپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد نے نوٹس لے لیا۔ سہیل شہزاد نےگورنمنٹ سکول ، دانش سکول، قائداکیڈمی،پیف اور پیمہ سکول کے ڈینگی فوکل پرسنز سے جواب طلب کرلیا ہے۔تمام فوکل پرسنز کی کارکردگی کا جائزہ زوم پر ہونے والی میٹنگ میں لیا جائے گا۔میٹنگ کی صدارت خود سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کریں گے۔

میٹنگ میں ڈینگی فوکل پرسنز کی تعداد، ڈینگی تدارک کیلئے سرگرمیاں اور سرگرمیوں کی جعلی تصاویر فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔تمام فوکل پرسنز کو آن لائن میٹنگ میں اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ ڈینگی تدارک کیلئے سرگرمیاں سکول بند ہونے کے بعد بھی جاری ہیں۔