برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،مزید سستا ہوگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہرمیں برائلر اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی  کی قیمت2 روپے کمی کے بعد 132 روپےفی کلو ہوگئی جبکہ برائلر گوشت میں بھی نمایاں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر کی رسد  میں بہتری کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی گئی۔ زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 132 روپےفی کلو فروخت ہونے لگی،مرغی کا گوشت 3 روپے کمی کے بعد 191 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ،2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلوکمی ہوئی جبکہ فارمی انڈے 86 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

گزشتہ روززندہ مرغی 7 روپےکمی کے بعد 134 روپےفی کلوجبکہ برائلرگوشت 10 روپے کمی کےبعد 194 روپے فی کلومیں فروخت ہوا تھا۔فارمی انڈے 8 روپے فی درجن کمی کےبعد 86 روپےفی درجن کے حساب سے دستیاب تھے اور آج بھی ان کی قیمت86 روپے فی درجن پر مستحکم ہے،شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کرے تاکہ عوام کوماہ رمضان میں ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روزمرغی کا   گوشت 10 روپے اضافے برقرار رہا تھا۔جس کے باعث 212 روپے فی کلو میں فروخت ہوا تھا، زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ  فارمی انڈوں کی  قیمت میں6 روپے فی درجن کمی ہوئی فارمی انڈے 94 روپے فی درجن فروخت ہو ئے۔پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث    قیمت کم ہوئی تھی اب  برائلر کی    قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

قبل ازیں شہر میں  برائلر کی      قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور  مرغی کا   گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک  سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی  برقرار نہ رہ سکی۔ لیکن آج گوشت اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer