دریائے راوی میں کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش برآمد

دریائے راوی میں کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شاہدرہ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن مکمل کر کے لاش کو راوی سے تلاش کر لیا گیا۔ اہل خانہ غم سے نڈھال، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

شاہدرہ کے رہائشی نوجوان کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، 20 سالہ حسیب الرحمن کی لاش کو راوی سے تلاش کر لیا گیا، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ روز سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جبکہ 2 روز بعد ڈیڈ باڈی کو تلاش کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، نوجوان کی لاش ملنے پر ورثہ شدید غم سے نڈھال نظر آئے۔

حسیب الرحمن نامی نوجوان نے گزشتہ روز صبح 5 بجے راوی میں کود کر مبینہ طور پر خود کشی کی تھی، اہلخانہ کے مطابق نوجوان رات گئے ہربنس پورہ لڑکی سے ملنے گیا، لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد نوجوان نے یہ اقدام اٹھایا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا جبکہ اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔