ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد جنیوا کے لیے روانہ ہوئے۔ جنیوا میں شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف 7 روز سے جنیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔