ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 9 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز

لاہور میں 9 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:لاہورمیں9ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپوکاآغازکردیاگیا, صوبائی وزیرقانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا3روزہ پاکستان انڈسٹریل ایکسپوکاافتتاح کیا۔

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی 200 صنعتوں نے سٹالز لگائے، 9ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپومیں چائنہ ودیگرممالک کےصنعتی نمائندوں نےاپنےسٹالزلگائیں۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت انڈسٹریزکےفروغ کے لیے کام کر رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام سیکٹرز کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے انڈسٹریل ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ چائنہ و پاکستان کے انڈسٹریل پروڈکٹس کے سٹالزپر گئے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ نےجدیدآلات، مشینری و دیکرپرزہ جات کا جائزہ لیا، پاکستانی میں مشینری و پروڈکٹس کی تیاری کو اہم پیشرفت قرار دیا۔