ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران پروازمسافر انتقال کر گیا، جہاز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ  

دوران پروازمسافر انتقال کر گیا، جہاز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دوران پروازایک مسافر کے انتقال کے باعث جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کرلی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2 مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور دوسری کو روک لیا گیا۔
حکام کے مطابق فیصل آباد کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔
حکام کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم مسافر ذوالفقار کا انتقال ہو چکا تھا۔ 

دوسری جانب کراچی سے دبئی کی پرواز میں سوار 3 سالہ بچی کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی اور شدید بخار میں مبتلا بچی بے ہوش ہوگئی جس پر عملے نے میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کو آگاہ کیا۔