ثمرہ فاطمہ :محکمہ ماحولیات اور کمشنر آفس کی جانب سے انسدادِ سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فصیل کامران، سی ٹی او اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز، پراجیکٹ ڈائریکٹر ساجد بشیر سمیت سول سوسائٹی، اے پی اے افسران اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
کمشنر لاہور مریم خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ہر صنعتی یونٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سموگ کنٹرولر میکانزم نصب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات اسکواڈز 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ پیرا فورس بھی ان کے ساتھ ایکشن میں ہے۔
کمشنر نے واضح کیا کہ انسداد سموگ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، بھٹوں سے نکلنے والے سیاہ دھویں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جوابدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں تمام بھٹوں اور انڈسٹری کی ای میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔