ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی لابی میں بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا کہ ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
"We are defeating you[India] in cross border terrorism." - Prime Minister Shehbaz Sharif sends stern warning to Indian media during his trip at the UNGA.@CMShehbaz #PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/itlY1ZEItJ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 26, 2025
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے جنرل مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔