(ملک اشرف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقررہوگئیں۔
لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے کیس 30 ستمبر کو مقرر کرکے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔
جسٹس خالد اسحاق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کریں گے،2022 سے لاہور ہائیکورٹ میں قیمتوں کے خلاف درخواستیں دائر ہیں،وفاقی حکومت اور اوگرا نے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔
وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومتی پالیسی معاملہ ہے،عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔
درخواستوں میں وفاق، اوگرا سمیت دیگر ادارے فریق بنائے گئے ہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App