ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ  نے ٹک ٹاکرفاطمہ کے الزامات کی تردید کردی

رجب بٹ  نے ٹک ٹاکرفاطمہ کے الزامات کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جو اپنی متنازع ویڈیوز اور فیملی ولاگز کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں، ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر بھی پاکستان واپس نہیں آ سکے۔ حال ہی میں ان کا پہلا تفصیلی انٹرویو منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیا ہے۔

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے اور رجب نے انہیں شادی کا وعدہ کیا تھا جبکہ وہ پہلے ہی فیملی دباؤ کے تحت ایمن فاطمہ سے شادی کر چکے تھے۔ فاطمہ نے مزید کہا کہ وہ رجب کے ساتھ چھٹیاں گزار چکی ہیں اور انہیں 45 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی تحفے میں ملی تھی۔

سوشل میڈیا پر ان دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ اس حوالے سے رجب بٹ نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوڈکاسٹرز اور انٹرویو لینے والے ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم دیتے ہیں جو سنسنی خیز باتیں کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے 45 لاکھ کی گھڑی دی، تو کیا کبھی رسید دکھائی گئی؟ ثبوت کہاں ہیں؟ میڈیا کو کسی کی ساکھ یا زندگی کی پرواہ نہیں، انہیں صرف ویوز چاہییں۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ان پر لگنے والے جھوٹے الزامات نے ان کی ذاتی زندگی کو متاثر ضرور کیا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے ناظرین کو تفریحی اور خاندانی مواد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی فیملی اور نئے سفر پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ سچ سب کے سامنے آ جائے گا۔