زین مدنی : پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ ہر سال میرے مرنے کی سوشل میڈیا پر نیوز دی جاتی ہے اور ہر بار وہ جھوٹی ثابت ہوتی ہے ۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے والد صحیح سلامت ہیں اور ان کے بارے میں فیک نیوز چلائی گئی ہے۔الحمداللہ ہم لوگ لندن میں خیریت سے ہیں ۔
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ ابھی زندہ ہوں، ہر سال میرے مرنے کی سوشل میڈیا پر نیوز دی جاتی ہے اور ہر بار وہ جھوٹی ثابت ہوتی ہے ۔ موت کا ایک دن معین ہے اور جس گھڑی موت آنی ہے اس کو کوئی بدل نہیں سکتا ۔یہ سب پاک پروردگار کو معلوم ہے ۔