ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے کارانداز کے وفد کی ملاقات

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے کارانداز کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے کارانداز کے وفد سے ملاقات کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت کارانداز کے سی ای او اور میلنڈا و بل گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندہ وقار الحسن نے کی۔ ملاقات میں راست انسٹنٹ ادائیگی نظام سمیت سماجی تحفظ کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ 

ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا، انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف اور جامع ترقی کے حصول کے لیے نجی شراکتداری کی اہمیت پر زور دیا۔  وزیر خزانہ نے بی ایم جی ایف اور کارانداز کے تعاون کا خیرمقدم کیا، 

سی ای او کارانداز نے کہا کہ کارانداز کے راست ادائیگی نظام کے تحت 4 ہزار ارب روپے کا لین دین ہوا، اس نظام سے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد منسلک ہیں۔