ایشیئن گیمز ؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا دیا

ایشیئن گیمز ؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا : ایشیئن گیمز میں پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا دیا۔ 

 پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 سے شکست دی پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارتی کھلاڑیوں کو ہرایا. پاکستان کے نور زمان نے بھارتی ابھے سنگھ کو اسکواش میں شکست دی۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہار پر بھارتی کھلاڑی مہیش شکستہ دل مہیش نے 1-3 سے ہارنے پر اسکواش ریکٹ کورٹ میں پھینک دیا.

دوسری جانب پاکستان کے عاصم خان کو ساروو گھوسل سے شکست ہوئی. 

واضح رہے کہ پول میچ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل کویت سے کھیلے گا۔