پاکستانی کوہ پیماکو چین کی 8 ہزار میٹر بلند دو چوٹیاں سرکرنیکی اجازت مل گئی

پاکستانی کوہ پیماکو چین کی 8 ہزار میٹر بلند دو چوٹیاں سرکرنیکی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹربلند دو چوٹیوں کو سر کرنے کے لیےچین سے اجازت نامہ حاصل کرلیا،جو دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے ہدف کے حصول میں ایک اہم قدم ہے۔

 واضح رہے کہ نائلہ کیانی نے اب تک 8 ہزاربلند14 چوٹیوں میں سے 9 چوٹیاں سر کرلی ہیں اور اب ان کی نگاہیں چین کی مسحورکن اور دلکش لینڈ سکیپ میں واقع دو بلند چوٹیوں شیشا پنگما اور چو اویو کو سر کرنے پر ہیں۔

 دو چینی چوٹیوں کو سرکرنے کیلئے پرمٹ حاصل کرنا پیچیدہ اور ضابطہ جاتی عمل ہے۔ اجازت ناموں کے حصول کے بعد نائلہ کیانی اپنے 14 چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم میں دنیا کی 10 ویں اور11 وین بلندترین چوٹیاں سرکرنے کیلئے تیارہیں اورتوقع ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سے نئے مشن پرروانہ ہوں گی، جہاں انہوں نے 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی مناسلوسرکرلی ہے۔

دبئی کے رہائشی، پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں کوہ پیمائی کرنے والی کمیونٹی نائلہ کیانی کے نئے مشن کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے ،نائلہ کیانی دبئی میں مقیم پاکستانی کوہ پیما اور مہم جو ہے اوردنیا کی 14 بلندترین چوٹیوں کوسرکرنے کے ان کے مشن نے انہیں کوہ پیمائی کی برادری میں پہچان دی ہے۔

 یاد رہے کہ چین کی دوبلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے کی مشن میں بارڈ فاونڈیشن ان کی معاونت کررہی ہے اور اب وہ 2024 کے موسم بہار میں متوقع اپنے 8,000 میٹر کے آخری تین چوٹیوں کوسرکرنے کے لیے سپانسر شپ کی تلاش میں ہے۔