ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے،اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کیلئے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

 دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے،بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت پاکستان کا واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے۔ پاکستان میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ محض 10 فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے،پاکستان میں 2014 میں خام تیل کے ذخائر میں 387.49 بیرلزموجودتھے اور2023میں92.91 تک پہنچ گئے،2014 میں ہمارے پاس 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں۔

  ہمارے پاس 1400 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے،ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے،2014 سے ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer