بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب،  ہسپتال داخل

بالی ووڈ،دیپکا پڈکون،ہسپتال منتقل،سٹی42
کیپشن: deepika padukone,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر  انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کو پیر کی رات اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔

اداکارہ کو فوری طور پر داخل کرلیا گیا اور ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ واضح نہیں کہ دپیکا کو اصل میں تکلیف کیا ہوئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی پیدا ہوئی۔

دپیکا کی ٹیم کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر اداکارہ کی صحت سےمتعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔