ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر

ڈینگی مریض،سرکاری ٹیچنگ ہسپتال،سٹی42
کیپشن: Dengue patients,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)حکومتی دعوؤں کے برعکس ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ،سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی بخار کے مریضوں کو پروفیسرز سمیت سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے چیک نہیں کیا جارہا ۔

حکومت کی جانب سے بار بار دعوی کیا جارہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے ، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے دینگی بخار کے مریضوں کے علاج پر جونیئر ڈاکٹرز مامور ہیں۔

سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز ڈینگی کے مریضوں کو چیک ہی نہیں کر رہے ،ڈینگی کے مریضوں کو سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے چیک نہ کرنے سے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ہیں ۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کیلئے سینئر ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر یا تو بنائے ہی نہیں گئے یا ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔