کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری

کاشکار،نہری پانی،وزیر زراعت،اجلاس،سٹی42
کیپشن: Former,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)کاشتکاروں کو گندم کی بوائی کیلئے نہری پانی کی دستیابی ہرصورت ممکن بنائی جائے، وزیر زراعت کی ہدایت، کہتے ہیں گندم کی بوائی کے عمل کو خود مانیٹر کریں گے۔
  وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کی زیرصدارت گندم کی آئندہ فصل کی پیداواری حکمت عملی کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہداف مقرر کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ رانا فقیراحمد اور دیگر نے شرکت کی، وزیر زراعت نے کہا کہ گندم کی آئندہ فصل کے پیداواری اہداف یقینی بنانےکیلئے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔

کاشتکاروں کو بوائی کے موقع پر معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات رفیق اختر،ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ عبدالقیوم سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔