استعفی منظور، مفتاح اسماعیل کس کے کہنے پر مستعفی ہوئے؟

Miftah Ismail resignation
کیپشن: Miftah Ismail resignation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفی وزیر اعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا، وزیر اعظم شہبازشریف نے مفتاح اسماعیل کا استعفی منظور کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق مفتاح اسماعیل نے آج باضابطہ طور پر اپنا استعفی وزیر اعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا تھا، مفتاح نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کے لئے ان کا انتخاب کیا،وزیر اعظم شہبازشریف نے مفتاح اسماعیل کا استعفی منظور کرلیا۔ نئی ذمہ داریاں وزارت خزانہ کی اسحاق ڈار کو سونپی جائیں گی۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفی کے متن میں کہا کہ بطور وزیر خزانہ و ریونیو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں،آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے، ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفی دیا تھا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer