سکول کی طالبہ کے بستے سے سانپ نکلا آیا؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

snake video viral
کیپشن: snake video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی پراسرار ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا نظرآتے ہیں، ایک نئی ویڈیو نے صارفین کو مزید حیران کردیا جب ایک سکول کی طالبہ کے بستے سے زہریلا سانپ نکلا آیا۔ 

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک سکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا، سکول ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں، خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سانپ نے اپنی جان بچانے میں ہی بہتری سمجھی اور وہاں سے گھسک کر پتھرکے نیچے چھپا گیا، واقعہ کی ویڈیو  کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer