قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس مؤخر، وجہ کیا؟

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس مؤخر، وجہ کیا؟
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہو گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی۔ اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی۔وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔