ڈار کی واپسی ڈالر پر بھاری پڑگئی

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نامزد وزیر خزانہ کی پاکستان واپسی ،روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا ،ایک ماہ بعد روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 3روپے52پیسے سستا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔

خیال رہےکہ دو روز کے دوران ڈالر 5 روپے 71  پیسےسستا ہوا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلاگیا۔