ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی

Department of Excise and Taxation
کیپشن: Excise and Taxation
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز کا گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کے لئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ۔ شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کرواسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہری ایکسائز دفاترجانے کی بجائےکورئیر کمپنی کے نمائندے کو ٹرانسفر کے لئے فائل اور فیس جمع کروائیں گے۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ کورئیر کمپنی کا نمائندہ ایکسائز دفاتر سے گاڑی ٹرانسفر  کے بعد کاغذات واپس مالک تک پہنچائے گا۔ مکمل ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ کورئیرکمپنی کےنمائندہ کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کی مکمل لسٹیں فراہم کی جائیں گی۔

رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے آغازکے بعدسسٹم شروع کیا جائےگا۔ ڈلیوری کے لئے نئے کنٹریکٹ میں نیا سسٹم شامل کیا جائے گا جبکہ گھربیٹھے گاڑی ٹرانسفر کروانے والوں کو ڈلیوری کی ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی۔