ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد پر آگئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 31 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک روز میں 1757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 اموات اور 1 ہزار7 سو 57 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 7 سو 32 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 5 سو 97 ہو گئی۔
Statistics 27 Sep 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 27, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 48,732
Positive Cases: 1757
Positivity %: 3.60%
Deaths : 31
Patients on Critical Care: 4033
پنجاب میں 12 ہزار 5 سو 59، سندھ میں 7 ہزار 3 سو 50، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 5 سو 7 اور اسلام آباد میں 916 اموات ہوئیں۔ اسی طرح بلوچستان میں 346 اورگلگت بلتستان 184 اموات ہوچکی ہیں جبکہ آزادکشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد 735 ہے۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح9.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں کوروناکے 353نئےمریضوں کی تصدیق جبکہ شہر میں مہلک وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں۔