طلال چودھری کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل

طلال چودھری کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے طلال چودھری کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی،سائرہ افضل تارڑ، اکرم انصاری پر مشتمل کمیٹی تین روز میں واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما طلال چودھری پرتشدد کی تحقیقات کے لئے پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوں گے۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لئے پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

  کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ، ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول ،چوکی انچارج کمیٹی شامل ہیں،  کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی تجویز کرے گی،دوسری جانب  پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ٹیم کچھ دیر بعد عائشہ رجب کے گھر پہنچ گئی،اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے ساتھ عائشہ رجب کے گھر پہنچیں، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن آفتاب وسیم ، ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول اور چوکی انچارج 208 چک بلال کمیٹی ممبر ساتھ  ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طلال چودھری کے زخمی ہونے کی مختلف اطلاعات بتائی جارہیں تھی کہ وہ سیڑھیوں سے گرکرزخمی ہوئے،عبداللہ گارڈن کے ایک گھر میں لڑائی ہوئی،  24 نیوزنے طلال چوہدری کی ون فائیو پرکی گئی کال کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہناتھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے اور اسی وجہ سے زیر علاج ہیں جبکہ بعض پولیس ذرائع کا کہنا ہے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور واقعہ عبداللہ گارڈن فیصل آباد میں منگل اور بدھ کی در میانی رات پچھلے پہر پیش آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer