معمر شخص کی لاش واپس ، بھارتی حکام کا پاکستان سے اظہار تشکر

معمر شخص کی لاش واپس ، بھارتی حکام کا پاکستان سے اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں بہہ کرپاکستان آنے والے معمر شخص بلوندر سنگھ کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاش کوپنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کیا،  لاش کو وصول کرنے کے لئے ہلاک شخص بلوندر سنگھ کے اہلخانہ اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا،  اس موقع پر بھارتی حکام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ روز رینجرز جوانوں نے دریا راوی سے بھارت کی طرف سے بہہ کر آنے والی لاش کو نکالا جس کے بعد بھارت کو اطلاع دی گئی ۔

بعدازاں بھارتی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلاک شخص بلوندر سنگھ بھارتی شہر رامداس کا رہائشی ہے جو مادھوپور ہیڈ ورکس سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer