یوم سیاحت کا عالمی دن، پنجاب ٹورزام ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام

یوم سیاحت کا عالمی دن، پنجاب ٹورزام ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعدیہ خان: پاکستان میں موجود تفریحی اور تاریخی مقامات کی خوبصورتی اور غیر ملکی سیاحوں کی پاکستانی سیاحت میں دلچسپی کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ٹورزام ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں ایم ڈی سیاحت میاں شکیل، جی ایم اسجد غنی سمیت مختلف تعلیمی ادرو‌ ں سے وابسطہ طلبا نے شرکت کی۔  تقریب سے خطاب میں یاسر ہمایوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چیدہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں ریتلے تپتے صحرا نیگلوں سمندر بھی ہے اور سرسبز میدانی لہلہاتے کھیت، پاکستان کی اسی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے عیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں ملکی ثقافت، تہذیب وتمدن اور چاروں صوبوں کے باسیوں کی رہتل بہتل کے حوالے سے ترک ٹی وی اور استنبول میں پاکستان سفارتخانے کے تعاون سے تیار دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب کے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتی تعلیمی اداروں کے تعاون کو یقینی بنا کر سندھ کا ساحل سمندر، کراچی، مکلی کا قبرستان، گورکھ ہل سٹیشن دادو، صحرائے تھر، موئنجو دڑو جیسی تہذیب کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا جاسکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer