ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا طریقہ

ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ایک طرف ہیلمٹ مہنگے تو دوسری جانب چالان کا خوف، لاہوریئے چالان سے بچنے کے لیے عجیب و غریب طریقے اپنانے لگے۔ مال روڈ پر شہری نے گتے کے ڈبہ کا ہیلمٹ  پہن کر سفر کیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہر بھر میں ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا، ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی، تاہم بھاری چالان سے بچنے کے لیے ایک شہری نے گتے کے ڈبے کو  اور ایک نے پلاسٹک کے برتن کو ہیلمٹ بنا لیا۔

 شہری نے سر پر ڈبہ پہن کر مال روڈ پر سفر کیا تاہم اس دوران کسی وارڈن نے اس کا چالان نہیں کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer