ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سکیورٹی چیف تبدیل

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا سکیورٹی چیف تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  وزیراعلیٰ مریم نواز کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو کو ساہی وال کا  ڈی پی او  بنا دیا گیا۔ اس تقرر کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
 وزیراعلیٰ  مریم نواز کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کر کے  ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کردیا گیا ۔

 آئی جی پنجاب کے پی ایس او حمزہ امان اللہ کو  عثمان ٹیپو کی جگہ چیف سکیورٹی افسر وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا  ہے۔ایس پی ڈولفن لاہور ارسلان زاہد کی خدمات بھی وزیر اعلیٰ  آفس کے سپرد کر دی گئیں۔

 ایس ایس پی آپریشنزملتان احمد زنیر چیمہ کی خدمات بھی وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔،آئی جی پنجاب نے ان تقرریوں  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔