سٹی 42: شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر 9 ہالز سیل کردیے گئے ، انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا
پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016ء کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ڈی سی لاہور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیمیں شادی تقریبات کی نائٹ مانیٹرنگ کیلئے متحرک و فعال ہیں ۔
شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی 13 خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس ٹیموں کی مشترکہ کارروائیاں کی گئیں
تحصیل صدر میں فارم ہاؤس سمیت 3 ہالز رات گئے شادی کی تقریب پر سیل کردیے ۔تحصیل ماڈل ٹاؤن میں واپڈا ٹاؤن کے قریب 3 شادی ہالز کی انسپکشن کی 2 میں سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
تحصیل علامہ اقبال میں 2 شادی ہالز ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کردیے ۔
پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کریں،شادی ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App