ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 ملزم گرفتار

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائیوں کے دوران عمرے اور وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کردیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ مسافروں میں سلیمان ذوالفقار، نعیم خان، نیاز ولی اور قاسم انور شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سلیمان ذوالفقار، نعیم خان اور نیاز ولی  نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ315 کے ذریعے قزٹ ویزے پر تاجکستان جارہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے تاجکستان سے لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانا تھا، ملزمان نے یورپ جانے کے لئے ایجنٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ روپے میں معاملات طے کئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم انور فلائٹ نمبر F3654 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، گرفتار ملزم گوجرانوالہ کے رہائشی  شانی نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ملزم نے سعودی عرب سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی، ملزم نے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے ادا کئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔