ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز

 پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل: پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی سمت ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو تمام اضلاع کے ڈیٹا کو مرکزی ڈیش بورڈ سے منسلک کرے گا۔

اس جدید نظام کے ذریعے روٹ پرمٹ، انسپکشن، چالان اپلیکیشن، ایکسل لوڈ ڈیٹا سمیت دیگر سروسز اور اعدادوشمار کی آن لائن مانیٹرنگ ممکن ہو گئی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے رئیل ٹائم ڈیٹا اینالیسز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احسان احسن کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں تاکہ نظام کو مؤثر، شفاف اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔