ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

راولپندی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جہاں علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔

سماعت کے سلسلے میں استغاثہ میں سے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ حاضر ہوئے۔

عدالت میں علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا جس پر جج نے پانچویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کاشناختی کارڈ، پاسپورٹ اوربینک اکاؤنٹس پہلےہی بلاک کرنےکا حکم جاری ہوچکا ہے اور عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن سمیت اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer