ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کامعدنیات وکان کنی کیلئےنیاجامع قانونی نظام متعارف کروانےکا فیصلہ

حکومت کامعدنیات وکان کنی کیلئےنیاجامع قانونی نظام متعارف کروانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حکومت نے پنجاب میں معدنیات اور کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں "پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025" پیش کیا جائے گا، جس کے تحت کان کنی کے جدید لائسنسنگ نظام کو متعارف کرایا جائے گا۔

بل کے مطابق کان کنی کے لیے ایک لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے لائسنس جاری کرنے، معطل کرنے اور ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ غیر قانونی کان کنی روکنے کے لیے "کان کنی و معدنیات فورس" بھی قائم کی جائے گی، جس کے سینئر افسر ڈی جی ہوں گے اور دیگر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔ فورس کے پاس گرفتار کرنے کا اختیار بھی ہوگا اور اس کے تحت کان کنی و معدنیات پولیس اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

کان کنی و معدنیات کے مقدمات کے لیے سپیشل کورٹس تشکیل دی جائیں گی جن کے فیصلے سیشن کورٹ میں چیلنج کیے جا سکیں گے۔ بل کے تحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن بھی قائم کیا جائے گا، جو جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔

مزید برآں، بل میں کان کنی کے لیے بڈنگ کے طریقہ کار اور جرمانوں کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔