ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا :بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا :بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نئی کابینہ کی تشکیل تک خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اعلامیہ کے مطابق ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلیٰ کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کا جاری عمل بھی عارضی طور پر معطل رہے گا، اعلامیے کے مطابق اعلیٰ افسران کو پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔