ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین اداکار انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش بتا دی

معروف کامیڈین اداکار انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف اداکار انو کپور نے اپنی آخری خواہش بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی موت کسی تہوار یا قومی دن کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے انجام دی جائیں۔

مشہور بھارتی کامیڈین اسرانی کی وفات نے شائقینِ سنیما کو افسردہ کر دیا۔ ان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں، کیونکہ وہ خود نہیں چاہتے تھے کہ اس وقت بھیڑ جمع ہو۔ 

انہوں نے زندگی کے آخری ایام میں وصیت کی تھی کہ ان کی آخری رسومات کسی شور و ہجوم کے بغیر صرف گھر والے انجام دیں۔

اب انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سینئر اداکار انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش سب کے سامنے ظاہر کی ہے۔

انو کپور نے کہا کہ اگر ان کی موت کسی قومی دن یا تہوار، جیسے دیوالی، ہولی، عید، 15 اگست کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے اور خفیہ انداز میں انجام دی جائیں۔ 

انو کپور نے ایک گفتگو میں کہا، اسرانی صاحب کی خواہش نے مجھے بھی متاثر کیا۔ جب اس دنیا نامی ہوٹل سے میرا چیک آٹ کرنے کا وقت آئے اور وہ دن کسی قومی تہوار سے جڑا ہو، تو میری تدفین یا آخری رسومات خاموشی سے کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی اس دنیا میں بوجھ بن کر جینا چاہتا ہوں۔