آئی سی سی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈ کپ  کے ایک اور میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد  ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں شکست  سے دوچار ہو گیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی بقا کیلئے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے آخری لمحات میں اپنی آخری وکٹ کے ساتھ  271 رنز کا ٹارگٹ حاصل کر کے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں  پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے مواقع معدوم؟

ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ایک ورلڈکپ میں مسلسل 4  میچز میں شکست ہوئی ہے۔جنوبی افریقا سے بھی شکست کھانے کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور پاکستان کے لئےاہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے،گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور انہیں 4  میچوں میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ایک ورلڈکپ میں مسلسل 4  میچز میں شکست ہوئی ہے۔رواں ورلڈکپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی لیکن پھر بھارت، آسٹریلیا ، افغانستان اور اب جنوبی افریقا سے شکست ہوئی ہے۔

پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ 


 پاکستان کی اننگز

 بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں پاکستان کی جانب سے 271 رنز کا ہدف دیاگیا  تھا۔  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم  50،سعود شکیل نے 52 اور شاداب خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کیلئے آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے ، پاکستان کی پہلی وکٹ  20رنز پر گری جب   عبداللہ شفیق صرف 9 رنز بنا کر چلتا بنے ، اس کے بعد امام الحق بھی ٹیم کے ٹوٹل میں کوئی خاص اضافہ کے بغیر ہی چلتے بنے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 12 رنز بنائے اس طرح پاکستان کی دوسری وکٹ صرف 38 رنز پر ہی گر گئی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کا سکور 86 رنز تک پہنچایا لیکن محمد رضوان کپتان کا ساتھ چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے ، اس کے بعد آنے والے افتخار احمد بھی زیادہ نہ چلے جبکہ کپتان بابر اعظم 65 گیندوں پر 50 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ 

 جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 ، مارکو جنسن نے 3 ، جیرال کوٹسی نے 2 اور نگیدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

پاکستان کے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا ہی رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 34 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کوئنٹن ڈی کوک 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان کپتان ٹمبا باووما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 28 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وین ڈر ڈاؤسن 21 رنز اور ہینرک کلاسن 12 رنز کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں ملر اور ایڈن مارکرم کے درمیان 70 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ملر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈم مارکرم نے شاندار 91 رنز بنائے۔

 اس اہم میچ میں اس وقت پاکستان کی کامیابی کی امید جاگ گئی تھی جب جنوبی افریقہ کی تیسری اور چوتھی وکٹ اوپر تکے گر گئی تھیں۔ اس وقت جنوبی افریقہ نے صرف 136 رنز بنائے تھے۔ پہلے اسامہ نے ایک وکٹ لی اور پھر ہینرک کلاسن 12 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آوٹ ہو گئے تھے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی ٹیم دباؤ میں نظر آئی لیکن پاکستانی باؤلر اس دباؤ کو برقرار نہ رکھ سکے اور  میچ ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے ہاتھ میں چلا گیا۔

شاداب خان زخمی ہو کر میچ سے باہر

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف  پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور سپن گیند باز شاداب خان انجرڈ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے ۔

 جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران افتخار احمد کی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے ڈائیو مارنے کی کوشش کی اور اس دوران ان کا چہرہ زمین پر لگا، ڈاکٹرز کی ٹیم میدان میں آئی اور پھر وہ لیگ سپنر  کو اپنے ساتھ میدان سے باہر لے گئے۔

پاکستان کیلئے دوسرا موقع

جب جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 250 رنز  پہنچا تو پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کرلیں اور میچ میں واپس آگیا۔

مارکو یانسن نے 20 اور کوئٹزی نے 10 رنز بنائے۔

میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 21 جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے 2 وکٹیں درکار تھیں، ایسے میں حارث رؤف نے 260 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی نویں وکٹ گرائی اور پاکستان کی جیت کی امید بڑھا دی۔

تاہم جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر مہاراج اور  شمسی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز کی اہم شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی دلوادی۔

شمسی 4 اور مہاراج 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی  نے 3، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور اسامہ امیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔