ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں پاک کالونی جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن 19 اکتوبر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار نہال اور شہری شکیل کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی تلاش میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اعجاز مارا گیا، ہلاک ملزم اعجاز پولیس اہلکار نہال اور شہری شکیل کے قتل میں ملوث ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لیاری سے کچھ روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب قائد آباد کے علاقے میں مسجد کے سوئپر کے قاتلوں کا پولیس تاحال پتہ نہیں لگا سکی، مقتول کو 4 روز قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔مقتول کے ساتھی سوئپر کو حراست میں لیا گیا تھا جو کہ واقعہ کے وقت وہاں موجود تھا، پوچھ گچھ کے بعد اسے بھی چھوڑ دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer