ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ٹی 20: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

England win by 8 wickets from Bangladesh
کیپشن: England vs Bangladesh
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 بناسکی۔بنگلہ دیش  کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگسٹن نے دو ، دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملان 28  اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر